اہم خبریں

وزراء کی تنخواہیں بڑھائی جارہی ہیں یا نہیں ؟ صوبائی وزیراطلاعات نے واضح کر دیا

  پیر‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2018  |  16:49
پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزراء کی تنخواہیں 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر کیے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے بتایا کہ وزراء کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کا فنڈ 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کیا گیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے

(خبر جا ری ہے)

ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائِش کا فنڈ پندرہ لاکھ کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم کابینہ نے صرف 10 لاکھ روپے تک کی منظوری دی ہے۔شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ گزشتہ 20 سالوں سے وزارء کے گھروں کی تزہین و آرائش کیلئے 5 لاکھ روپے مختص کرنے کی اجازت تھی جو کہ موجودہ دور میں ناکافی تھی اسی لیے اس میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مرمت کا فنڈ اداروں کے ذریعے رہائش گاہوں کی مرمت پر خرچ ہوتا ہے، یہ رقم وزراء کو نہیں دی جاتی۔سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر پر وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے اور انہوں نے بھی وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی تردید کی ۔

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزراء کی تنخواہیں 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر کیے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے بتایا کہ وزراء کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کا فنڈ 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کیا گیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔انہوں نے کہا

کہ حکومت کو وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائِش کا فنڈ پندرہ لاکھ کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم کابینہ نے صرف 10 لاکھ روپے تک کی منظوری دی ہے۔شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ گزشتہ 20 سالوں سے وزارء کے گھروں کی تزہین و آرائش کیلئے 5 لاکھ روپے مختص کرنے کی اجازت تھی جو کہ موجودہ دور میں ناکافی تھی اسی لیے اس میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مرمت کا فنڈ اداروں کے ذریعے رہائش گاہوں کی مرمت پر خرچ ہوتا ہے، یہ رقم وزراء کو نہیں دی جاتی۔سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر پر وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے اور انہوں نے بھی وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی تردید کی ۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں