اہم خبریں

حنیف عباسی تصویر معاملہ،تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا قدم اُٹھالیا،5اہم افسران زد میں آگئے،احکامات جاری

  بدھ‬‮ 26 ستمبر‬‮ 2018  |  18:25
راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 افسران پرایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں موجودگی اورمٹھائی کے ساتھ تصاویر سامنے آنے پر کیا گیا۔معاملے کا پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دیا تھا ،کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز شامل تھے۔تحقیقاتی رپورٹ آنے سے پہلے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیاتھاجس کے بعد اب تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت

(خبر جا ری ہے)

لیتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 افسران کو معطل کردیا ،معطل ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ساجد علی، وارڈر محمد امتیاز اور ہیڈ وارڈر محمد ارشد شامل ہیں۔

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 افسران پرایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں موجودگی اورمٹھائی کے ساتھ تصاویر سامنے آنے پر کیا گیا۔معاملے کا پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دیا تھا ،کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر

نواز شامل تھے۔تحقیقاتی رپورٹ آنے سے پہلے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیاتھاجس کے بعد اب تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 افسران کو معطل کردیا ،معطل ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ساجد علی، وارڈر محمد امتیاز اور ہیڈ وارڈر محمد ارشد شامل ہیں۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں