اہم خبریں

ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو ٹکٹ کی پیشکش اور ان کی پارٹی میں شمولیت کی خبریں،تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دے دیا

  جمعہ‬‮ 7 ستمبر‬‮ 2018  |  23:01
کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو ٹکٹ کی پیشکش اور ان کی پارٹی میں شمولیت کی خبریں،تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دے دیا،تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔میڈیا سے بات چیت میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ کہیں ایم کیوایم رہنما یہ نہ کہہ دیں

(خبر جا ری ہے)

پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ چیئرمین بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی دیہات، شہر یا گلی کی پارٹی نہیں، ہم اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا احترام اپنی جگہ مگر اس قسم کی بات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے، اگر انہیں کوئی پیشکش ہوئی ہے تو پیشکش کرنے والے کانام لینا چاہئے۔

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو ٹکٹ کی پیشکش اور ان کی پارٹی میں شمولیت کی خبریں،تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دے دیا،تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔میڈیا سے بات چیت میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ

کہیں ایم کیوایم رہنما یہ نہ کہہ دیں کہ انہیں پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ چیئرمین بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی دیہات، شہر یا گلی کی پارٹی نہیں، ہم اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا احترام اپنی جگہ مگر اس قسم کی بات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے، اگر انہیں کوئی پیشکش ہوئی ہے تو پیشکش کرنے والے کانام لینا چاہئے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں