اہم خبریں

’’بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا‘‘ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا تحریک انصاف کے اہم رہنما نے(ن)لیگ کی حالت پر کیا کچھ کہہ دیا؟

  ہفتہ‬‮ 14 جولائی‬‮ 2018  |  14:41
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا،شہباز شریف روز اول ہی سے اس "انقلاب" سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا۔ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اپنا سا منہ لے کر اڈیالہ پہنچ گیا، انقلاب آ کے چلا بھی گیا، شہباز شریف ماڈل ٹاؤن

(خبر جا ری ہے)

نہ نکل سکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوم روز اول سے جانتی ہے کہ شہباز شریف روز اول ہی سے اس انقلاب سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں، پانامہ لیکس سے آج تک قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا، العزیزیہ اور ہل میٹل کے فیصلے آنا باقی ہیں، کرپشن کی سیاہ رات انجام پذیر ہے اور اجالا نمودار ہوا چاہتا ہے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا،شہباز شریف روز اول ہی سے اس “انقلاب” سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا۔ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا

وہ اپنا سا منہ لے کر اڈیالہ پہنچ گیا، انقلاب آ کے چلا بھی گیا، شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سے بھی نہ نکل سکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوم روز اول سے جانتی ہے کہ شہباز شریف روز اول ہی سے اس انقلاب سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں، پانامہ لیکس سے آج تک قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا، العزیزیہ اور ہل میٹل کے فیصلے آنا باقی ہیں، کرپشن کی سیاہ رات انجام پذیر ہے اور اجالا نمودار ہوا چاہتا ہے۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں