اہم خبریں

صارفین کو 100 روپے لوڈ پر 100 روپے ملنے لگے جانتے ہیں یہ شاندار سہولت کب تک میسر ہوگی؟

  جمعرات‬‮ 14 جون‬‮ 2018  |  14:18
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم کے بعد موبائل فون کارڈ پر رات بارہ بجے سے ٹیکس معطل ہوگئے، جمعرات سے صارفین کو سو روپے لوڈ پر پورے سو روپے ملنے لگے۔عدالتی حکم سے قبل سو روپے کے کارڈ پر پینتیس روپے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی تھی۔ تاہم یہ پیشکش صرف پندرہ دن کے لئے ہے۔ گیارہ جون کو عدالت نے فیصلہ دیا تھا جس میں جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے تھے کہ سو روپے کے کارڈ پر پینسٹھ روپے کیوں ملتے ہیں۔ جس شخص پر ٹیکس نہیں لگتا اس سے کیوں وصول کر رہے ہیں ؟موبائل فون کمپنیوں کے

(خبر جا ری ہے)

بتایا تھا کہ ٹیکس کارڈ پر نہیں پیکیج پر کٹتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پیکیج نے کلچر تباہ کردیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم کے بعد موبائل فون کارڈ پر رات بارہ بجے سے ٹیکس معطل ہوگئے، جمعرات سے صارفین کو سو روپے لوڈ پر پورے سو روپے ملنے لگے۔عدالتی حکم سے قبل سو روپے کے کارڈ پر پینتیس روپے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی تھی۔ تاہم یہ پیشکش صرف پندرہ دن کے لئے ہے۔ گیارہ جون کو عدالت

نے فیصلہ دیا تھا جس میں جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے تھے کہ سو روپے کے کارڈ پر پینسٹھ روپے کیوں ملتے ہیں۔ جس شخص پر ٹیکس نہیں لگتا اس سے کیوں وصول کر رہے ہیں ؟موبائل فون کمپنیوں کے وکیل نے بتایا تھا کہ ٹیکس کارڈ پر نہیں پیکیج پر کٹتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پیکیج نے کلچر تباہ کردیا۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں