اہم خبریں

پارٹی غداروں نے ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے،پر ویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے ٗچوہدری نثار نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  21:56
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں ۔گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیںنہ ہی چوری کر

(خبر جا ری ہے)

پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پرپورانہیں اترتے۔

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں ۔گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیںنہ ہی چوری کر سکے

جس پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پرپورانہیں اترتے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں