اہم خبریں

اسلام آباد میں جرمنی کے سفارتخانے میں بھی بجلی غائب ہونے پر جرمن سفیر بھی پاکستانی عوام کے بارے میں فکر مند، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی افسوس کریں گے، حامد میر کا حیرت انگیز ردعمل

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  22:14
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پورے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ اسلام آباد میں بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث بجلی غائب رہی، اس موقع پر جرمن سفارت خانے میں بجلی نہ ہونے کے باعث جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سفارت خانے میں بجلی نہیں! خوش قسمتی سے ہمارے پاس جنریٹر ہیں جو کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ان کے کے لیے افسوس ہے جن کے پاس جنریٹر نہیں، کیا آپ بھی بجلی کی اس عدم موجودگی سے متاثر ہو رہے

(خبر جا ری ہے)

کے ساتھ جرمن سفیر نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سفارتخانے کے اندر کھڑے ہیں اور وہاں بجلی نہیں ہے، جرمن سفیر کے اس ٹوئیٹ کا جواب معروف صحافی حامد میر نے کچھ ایسے دیا، یہ جان کر افسوس ہوا کہ جرمن سفارت خانہ بھی بجلی سے محروم ہے، ہم اس تکلیف پر آپ سے معذرت خواہ ہیں لیکن ہم سے معذرت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پورے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ اسلام آباد میں بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث بجلی غائب رہی، اس موقع پر جرمن سفارت خانے میں بجلی نہ ہونے کے باعث جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سفارت خانے میں بجلی نہیں! خوش قسمتی سے ہمارے پاس جنریٹر ہیں جو کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ان کے کے لیے افسوس ہے جن

کے پاس جنریٹر نہیں، کیا آپ بھی بجلی کی اس عدم موجودگی سے متاثر ہو رہے ہیں؟اس پیغام کے ساتھ جرمن سفیر نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سفارتخانے کے اندر کھڑے ہیں اور وہاں بجلی نہیں ہے، جرمن سفیر کے اس ٹوئیٹ کا جواب معروف صحافی حامد میر نے کچھ ایسے دیا، یہ جان کر افسوس ہوا کہ جرمن سفارت خانہ بھی بجلی سے محروم ہے، ہم اس تکلیف پر آپ سے معذرت خواہ ہیں لیکن ہم سے معذرت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں