اہم خبریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں آج طلبی، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سرپرائز دے دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین احتجاجاً مستعفی ہو گئے

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  20:06
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مصروفیات کے باعث قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے آج ہونیوالے اجلاس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم مقدمات کا فیصلہ ہونا ہے، ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ پہلے سے طے تھی۔ اس لئے کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آ سکتا۔کمیٹی نے نیب کی جانب سے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات کا جائزہ لینا تھا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قائمہ

(خبر جا ری ہے)

وانصاف سے استعفیٰ دے دیا اور موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین نیب کو بلا کر ان پر منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات پر پردباؤ ڈالنا ہے، جو نہ صرف پارلیمانی اقدار کے منافی بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کرسکتا ہے، ہماری غیرموجودگی کا علم ہوتے ہوئے جان بوجھ کر عجلت میں اجلاس بلایا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی رکنیت سے استعفیٰ منظور کریں۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مصروفیات کے باعث قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے آج ہونیوالے اجلاس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم مقدمات کا فیصلہ ہونا ہے، ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ پہلے سے طے تھی۔ اس لئے کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آ سکتا۔کمیٹی نے نیب کی جانب سے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے

الزامات کا جائزہ لینا تھا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف سے استعفیٰ دے دیا اور موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین نیب کو بلا کر ان پر منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات پر پردباؤ ڈالنا ہے، جو نہ صرف پارلیمانی اقدار کے منافی بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کرسکتا ہے، ہماری غیرموجودگی کا علم ہوتے ہوئے جان بوجھ کر عجلت میں اجلاس بلایا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی رکنیت سے استعفیٰ منظور کریں۔

loading...