اہم خبریں

دنیا میں طویل ترین روزہ کس ملک کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا،پاکستان میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہوگا؟ حیرت انگیز انکشافات

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  18:25
اسلام آباد (آن لائن )۔رمضان المبارک میں مسلمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان کئی کئی گھنٹے روزے کی حالت میں گزاریں گے۔دنیا بھر میں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوگا اور سب سے طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ،ناروےاور سوئیڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جب کہ کینیڈا

(خبر جا ری ہے)

گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

اسلام آباد (آن لائن )۔رمضان المبارک میں مسلمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان کئی کئی گھنٹے روزے کی حالت میں گزاریں گے۔دنیا بھر میں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوگا اور سب سے طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ،ناروےاور سوئیڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور

دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں