اہم خبریں

لودھراں سے جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دینے والے پیر اقبال شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ،گیٹ پر کس نے استقبال کیا؟ حیرت انگیزصورتحال

  پیر‬‮ 19 فروری‬‮ 2018  |  20:15
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ورکروں نے زبردست نعرے بازی کی۔پیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ جب پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ان کا استقبال کیا اور گلے میں ہار ڈالے۔اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود

(خبر جا ری ہے)

(ن) کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔ دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس کنٹرول صلاح الدین ترمذی نے بھی پیر اقبال شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ بعد ازاں نو منتخب رکن اسمبلی اقبال شاہ نے حلف اٹھایا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ورکروں نے زبردست نعرے بازی کی۔پیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ جب پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے

سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ان کا استقبال کیا اور گلے میں ہار ڈالے۔اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی۔ دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس کنٹرول صلاح الدین ترمذی نے بھی پیر اقبال شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ بعد ازاں نو منتخب رکن اسمبلی اقبال شاہ نے حلف اٹھایا

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں