اہم خبریں

ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو اور بیٹا بھی لیڈر بن جائے ،بڑا اعتراف،لودھراں میں شکست کے بعد اب سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے ،عمران خان اپنا نیا منصوبہ سامنے لے آئے

  منگل‬‮ 13 فروری‬‮ 2018  |  22:59
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 کو تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔سرگودھا پی ٹی آئی کے ورکرز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پختونخوامیں تحریک انصاف کی کارکردگی کاپوری دنیااعتراف کررہی ہے ٗاس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کوغریب بنا دیا ہے، قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور لوٹا ہوا پیسہ قوم کو

(خبر جا ری ہے)

گے۔عمران خان نے کہا کہ چوری شدہ دولت بچانے کے لیے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں اور اداروں کوان کے آئینی کردار سے روکنے کے لیے بے شمار حملے کیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کرائے بغیر استحکام و ترقی ممکن نہیں، آئندہ انتخابات میں شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اس لیے کارکن انتخابات کی تیاری کر لیں، ہر حلقے میں کرپٹ خاندان کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ جتنی بار میں ہارا ہوں پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا جبکہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو اور بیٹا بھی لیڈر بن جائے البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بچے نے پہلی بار الیکشن لڑا اور 91 ہزار ووٹ حاصل کیے۔عمران خان نے کہا کہ لودھراں میں شکست کے بعد اب سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے ٗاپنے آئندہ پلان کیلئے 350 نوجوان درکار ہیں جب کہ جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا کیوں کہ عزت اور ذلت کے سارے فیصلے اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے اور تحریک انصاف کی جدو جہد کو اللہ تعالیٰ نے ثمر بار کیا ہے۔

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 کو تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔سرگودھا پی ٹی آئی کے ورکرز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پختونخوامیں تحریک انصاف کی کارکردگی کاپوری دنیااعتراف کررہی ہے ٗاس مرتبہ پنجاب

اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کوغریب بنا دیا ہے، قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس دلوائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ چوری شدہ دولت بچانے کے لیے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں اور اداروں کوان کے آئینی کردار سے روکنے کے لیے بے شمار حملے کیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کرائے بغیر استحکام و ترقی ممکن نہیں، آئندہ انتخابات میں شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اس لیے کارکن انتخابات کی تیاری کر لیں، ہر حلقے میں کرپٹ خاندان کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ جتنی بار میں ہارا ہوں پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا جبکہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو اور بیٹا بھی لیڈر بن جائے البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بچے نے پہلی بار الیکشن لڑا اور 91 ہزار ووٹ حاصل کیے۔عمران خان نے کہا کہ لودھراں میں شکست کے بعد اب سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے ٗاپنے آئندہ پلان کیلئے 350 نوجوان درکار ہیں جب کہ جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا کیوں کہ عزت اور ذلت کے سارے فیصلے اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے اور تحریک انصاف کی جدو جہد کو اللہ تعالیٰ نے ثمر بار کیا ہے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں