اہم خبریں

تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے،تحریک انصاف کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے ٗوہ جب زیادہ بوکھلا جاتے ہیں تو ۔۔! ریحام خان کے حیرت انگیزانکشافات

  منگل‬‮ 13 فروری‬‮ 2018  |  22:13
لندن (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ لوھراں کے ضمنی میں انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی، پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے ٗیہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں اور جب یہ بہت زیادہ بوکھلاجاتے ہیں تومجھ جیسے لوگوں پرحملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی

(خبر جا ری ہے)

کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا کہ علی جہانگیرترین کے انتخاب میں کیا نوازشریف کی سازش تھی ؟یا خدانخواستہ ریہام خان کی صلاح تھی ؟ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرناہوگی،ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریے سے جداہوگئے ٗآپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی، آپ نیووٹرپرواضح کردیاموروثی سیاست ہیاورایساہی ہوگا ٗآپ نے بتادیا ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کو پر حملہ کررہی تھی خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

لندن (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ لوھراں کے ضمنی میں انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی، پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے ٗیہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں اور جب یہ بہت زیادہ بوکھلاجاتے ہیں تومجھ جیسے لوگوں پرحملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا

کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا کہ علی جہانگیرترین کے انتخاب میں کیا نوازشریف کی سازش تھی ؟یا خدانخواستہ ریہام خان کی صلاح تھی ؟ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرناہوگی،ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریے سے جداہوگئے ٗآپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی، آپ نیووٹرپرواضح کردیاموروثی سیاست ہیاورایساہی ہوگا ٗآپ نے بتادیا ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کو پر حملہ کررہی تھی خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں