اہم خبریں

اکٹھی تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں،حکومت نے باضابطہ اعلان کردیا،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بھی بند رہیں گے

  جمعہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2018  |  22:27
اسلا م آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اکٹھی تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں،حکومت نے باضابطہ اعلان کردیا،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بھی بند رہیں گے،وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے

(خبر جا ری ہے)

لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسزکا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔ امسال 5فروری بروز پیر کو آرہا ہے اور اس مناسبت سے ہفتہ اور اتوار ملا کر سرکاری ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

اسلا م آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اکٹھی تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں،حکومت نے باضابطہ اعلان کردیا،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بھی بند رہیں گے،وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے

صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسزکا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔ امسال 5فروری بروز پیر کو آرہا ہے اور اس مناسبت سے ہفتہ اور اتوار ملا کر سرکاری ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

loading...