اہم خبریں

نوازشریف جیسے ہی لاہور ائیرپورٹ پر پہنچیں تو نیب سابق وزیر اعظم کو یہ کام کرنے دے،مریم اورنگزیب نے ایسی اپیل کردی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  14:56
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کو چاہئے کہ وہ جذبات کا احترام کریں اور نواز شریف کو ایئر پورٹ سے گھر جانے دیں تاکہ وہ اپنی بوڑھی والدہ سے ملاقات کر سکیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم رہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ان کی بات پر غور کرے ۔الیکشن پر اعتراض کا مطلب یہ نہیں مسلم لیگ ن الیکشن کا بائیکاٹ کرے ۔نواز شریف نے احتساب کے عمل کو پوری طرح فالو کیا ہے۔

(خبر جا ری ہے)

نیب کو چاہئے کہ انہیں ایئر پورٹ سے گھر جا کر والدہ سے ملنے دیا جائے اور اس کے بعد قانون کے مطابق جو کارروائی ہے کی جائے ۔واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز پرسوں جمعہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کو چاہئے کہ وہ جذبات کا احترام کریں اور نواز شریف کو ایئر پورٹ سے گھر جانے دیں تاکہ وہ اپنی بوڑھی والدہ سے ملاقات کر سکیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم رہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ

ان کی بات پر غور کرے ۔الیکشن پر اعتراض کا مطلب یہ نہیں مسلم لیگ ن الیکشن کا بائیکاٹ کرے ۔نواز شریف نے احتساب کے عمل کو پوری طرح فالو کیا ہے۔ اس لئے نیب کو چاہئے کہ انہیں ایئر پورٹ سے گھر جا کر والدہ سے ملنے دیا جائے اور اس کے بعد قانون کے مطابق جو کارروائی ہے کی جائے ۔واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز پرسوں جمعہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں