اہم خبریں

جب ایک فوجی اپنی جان کی قربانی دیتا ہے تو میں اپنے جسم کے ایک حصے سے محروم ہوجاتاہوں، یہ رات گزارنا میرے لیے کیسا ہوتاہے؟آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کا شاندار بیان

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  23:07
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہیدہونیوالے کرنل سہیل عابد کو نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت فوجی افسران،جوانوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کرنل سہیل کو بارہ کہو کے قریب گاوں بوبڑی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔کرنل سہیل عابد گزشتہ روزکلی الماس بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے

(خبر جا ری ہے)

ایک فوجی اپنی جان کی قربانی دیتا ہے تو میں اپنے جسم کے ایک حصے سے محروم ہوجاتاہوں یہ رات گزارنا ہمیشہ مشکل ہوتاہے ۔تاہم ہم اپنی مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی چیز اور ہرایک چیز کی قربانی دینے کیلئے پرعز م ہیں ۔

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہیدہونیوالے کرنل سہیل عابد کو نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت فوجی افسران،جوانوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کرنل سہیل کو

بارہ کہو کے قریب گاوں بوبڑی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔کرنل سہیل عابد گزشتہ روزکلی الماس بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ جب ایک فوجی اپنی جان کی قربانی دیتا ہے تو میں اپنے جسم کے ایک حصے سے محروم ہوجاتاہوں یہ رات گزارنا ہمیشہ مشکل ہوتاہے ۔تاہم ہم اپنی مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی چیز اور ہرایک چیز کی قربانی دینے کیلئے پرعز م ہیں ۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں