اہم خبریں

امریکی کرنل جوزف کی امریکہ روانگی سے پہلے کیا کچھ ہوتا رہا؟ امریکی نمائندوں اور مقتول کے اہل خانہ میں کیا طے پایا؟ کتنی رقم اور مراعات ملیں؟ مقتول کے اہل خانہ اور ’’مہربان‘‘ کا حیرت انگیز ردعمل

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  23:00
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ کو اعتماد میں لینے کے بعد پیر کے روز پاکستانی حکام نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکہ روانہ کر دیا۔ ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی روانگی سے پہلے امریکی نمائندوں کا مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ سے معاہدہ طے پایا اور مقتول کے والد نے بتایا کہ امریکی سفارتکار کے پاکستان چھوڑنے سے پہلے انہیں اطلاع دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے طے کرنے کا ہے، ہم نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے،

(خبر جا ری ہے)

کرنل جوزف کے جانے سے پہلے مالی معاملات طے پانے کے حوالے سے سوال پر مقتول عتیق بیگ کے والد نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ مقتول کے کزن ارسلان نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے کے بعد معاملات طے پا گئے تھے، جب مالی معاملات کے متعلق ارسلان سے سوال کیا گیا تو وہ بھی اس کے جواب میں چپ رہا اور مقامی رہنما حاجی مہربان جنہوں نے عتیق بیگ کی موت کے بعد احتجاج کی قیادت بھی کی تھی وہ بھی اس سوال پر خاموش رہے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ کو اعتماد میں لینے کے بعد پیر کے روز پاکستانی حکام نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکہ روانہ کر دیا۔ ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی روانگی سے پہلے امریکی نمائندوں کا مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ سے معاہدہ طے پایا اور مقتول کے والد نے بتایا کہ امریکی سفارتکار کے پاکستان چھوڑنے سے پہلے انہیں اطلاع دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے طے کرنے کا ہے،

ہم نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے جانے سے پہلے مالی معاملات طے پانے کے حوالے سے سوال پر مقتول عتیق بیگ کے والد نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ مقتول کے کزن ارسلان نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے کے بعد معاملات طے پا گئے تھے، جب مالی معاملات کے متعلق ارسلان سے سوال کیا گیا تو وہ بھی اس کے جواب میں چپ رہا اور مقامی رہنما حاجی مہربان جنہوں نے عتیق بیگ کی موت کے بعد احتجاج کی قیادت بھی کی تھی وہ بھی اس سوال پر خاموش رہے۔

loading...