اہم خبریں

صحافی سرل المیڈا کو پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو لینے کے دینے پڑ گئے ،وفاقی حکومت نے دھماکہ خیز حکم سنا دیا

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:49
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائے بغیر ملتان ائیر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیکشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔یادرہے کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو ممکنہطورپر ملتان ایئرپورٹ پر کیا گیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ، قومی سلامتی کمیٹی

(خبر جا ری ہے)

ہوا جس میں بیان پر غور کیاگیا اور نوازشریف کا بیان مسترد کردیا گیا۔ بعدازاں وزیراعظم کو میڈیا ٹاک کرنا پڑی ۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ سرل المیڈا کو ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا جس کے لیے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ سرل المیڈا کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائے بغیر ملتان ائیر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیکشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔یادرہے کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو

ممکنہطورپر ملتان ایئرپورٹ پر کیا گیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بیان پر غور کیاگیا اور نوازشریف کا بیان مسترد کردیا گیا۔ بعدازاں وزیراعظم کو میڈیا ٹاک کرنا پڑی ۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ سرل المیڈا کو ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا جس کے لیے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ سرل المیڈا کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں