اہم خبریں

صبح سویرے افسوسناک خبر، پاک فوج کا بڑا جانی نقصان ، دہشتگرد ایک اور وار کر گئے

  بدھ‬‮ 14 فروری‬‮ 2018  |  11:02
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سریاب روڈ کے علاقے دکانی بابا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پٹرولنگ پر تھی ۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر

(خبر جا ری ہے)

کر دی ہیں ۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سریاب روڈ شہر کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی سریاب روڈ پر دہشتگردوں کی مسلح کارروائی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سریاب روڈ کے علاقے دکانی بابا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پٹرولنگ پر تھی ۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سریاب روڈ شہر کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی سریاب روڈ پر دہشتگردوں کی مسلح کارروائی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں