اہم خبریں

ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں محافل میلاد کرائیں ،نوازشریف،شدید عوامی ردعمل کے خوف سے ساتھ ہی ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

  بدھ‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  16:48
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے عوامی ردعمل کے خوف سے عوامی رابطہ مہم عارضی طور پر موخر کردی ،سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں عوامی جلسوں سے خطاب کرنا تھا،جبکہ مریم نواز نے رحیم یار خان اور بہاولپور کا تنظیمی دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی کردیاگیا ہے ۔روزنامہ نیا اخبارکے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 2 دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والا مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی ملتوی کیا جارہا ہے ۔فیض آباد دھرنے پر ایکشن کے بعد پورے ملک میں عوام کا ردعمل دیکھ کر مسلم لیگ(ن) شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی

(خبر جا ری ہے)

غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) اب وضاحتی سیاست پر آگئی ہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے اکابرین نے مذہبی عناصر کو اعتماد میں لینے اور حالات معمول پر لانے کیلئے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو مذہبی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں ارکان پارلیمنٹ نے عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں اپنے حلقوں میں محفلیں کرانے اور میلاد النبیؐ کے دیگر پروگراموں میں شرکت کا فیصلہ کیاہے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے عوامی ردعمل کے خوف سے عوامی رابطہ مہم عارضی طور پر موخر کردی ،سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں عوامی جلسوں سے خطاب کرنا تھا،جبکہ مریم نواز نے رحیم یار خان اور بہاولپور کا تنظیمی دورہ کرنا تھا
جو کہ ملتوی کردیاگیا ہے ۔روزنامہ نیا اخبارکے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 2 دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والا مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی ملتوی کیا جارہا ہے ۔فیض آباد دھرنے پر ایکشن کے بعد پورے ملک میں عوام کا ردعمل دیکھ کر مسلم لیگ(ن) شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی اور عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) اب وضاحتی سیاست پر آگئی ہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے اکابرین نے مذہبی عناصر کو اعتماد میں لینے اور حالات معمول پر لانے کیلئے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو مذہبی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں ارکان پارلیمنٹ نے عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں اپنے حلقوں میں محفلیں کرانے اور میلاد النبیؐ کے دیگر پروگراموں میں شرکت کا فیصلہ کیاہے۔

loading...