اہم خبریں

حکومت نے جان بوجھ کر ختم نبوت بل میں ترمیم پیش کی،ترمیم میں کون کون ملوث تھا اور اصل مقصد کیاتھا؟ جمشید دستی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

  منگل‬‮ 28 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  22:20
ملتان(آئی این پی)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہا ہے کہ ن لیگ ملک میں انارکی پھیلارہی ہے،زرداری اور نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ فوج کو کمزور کرکے ملک میں بادشاہت قائم کی جائے، اگر حکومت کو مزید 6 ماہ مل گئے تو ملک مزید بدحال ہوجائے گا،فوج نے ملک کو خون خرابہ سے بچایا۔افواج پاکستان کے بارے میں عدلیہ کے ریمارکس پر پوری پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ عدلیہ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشیددستی نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے جان بوجھ

(خبر جا ری ہے)

نبوت بل میں ترمیم پیش کی،ترمیم میں نواز شریف،شہبازشریف،رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال براہ راست زاہد حامد کے ساتھ ملوث ہیں۔زاہدحامد سابق صدرمشرف کا ڈرافٹ مین تھا،انہوں نے کہا کہ ا فواج پاکستان نے ملک کو خانہ جنگی سے بچایا، افواج حالت جنگ میں ہے، نواز شریف کاپلان ہے کہ عوام اور فوج کو لڑوایا جائے۔نوازشریف،زرداری اورالطاف حسین ایک ہی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کوسلام کرتی ہے کہ انہوں نے امریکہ اور مودی کا ایجنڈا ناکام بنایا،فوج ملک میں نہیں آنا چاہتی لیکن نواز لیگ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی بھرپورکوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاست کو بزنس بنا دیا گیا ہے، نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، نواز لیگ کی حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، اس ملک میں گورنمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ملک میں شوگر ملیں بند ہیں چودہ لاکھ بوری کسی نے نہیں خریدی ،ملک میں بیروز گاری عام ہے، بجلی اور گیس کا شدید بحران ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایل این جی سے اربوں روپے کا کمیشن کھایا ہے۔ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 50 ارب روپے رشوت کے طور پر دیا ہے،میرے حلقہ میں آج تک ن لیگ نے کوئی بھی کام نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پاکستان میں امریکی ایجنڈا کی تکمیل میں مصروف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مرد مجاہد کا کردار کرتے ہوئے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کی تھی۔ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان سے بھیجنے والی پیپلز پارٹی ذمہ دار ہے۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ وہ مولانا خادم رضوی اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کی قربانیاں دے کر ملک میں ختم نبوت بل میں ترمیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا یا۔

ملتان(آئی این پی)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہا ہے کہ ن لیگ ملک میں انارکی پھیلارہی ہے،زرداری اور نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ فوج کو کمزور کرکے ملک میں بادشاہت قائم کی جائے، اگر حکومت کو مزید 6 ماہ مل گئے تو ملک مزید بدحال ہوجائے گا،فوج نے ملک کو خون خرابہ سے بچایا۔افواج پاکستان کے بارے میں عدلیہ کے ریمارکس پر پوری پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔

عدلیہ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشیددستی نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے جان بوجھ کر ختم نبوت بل میں ترمیم پیش کی،ترمیم میں نواز شریف،شہبازشریف،رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال براہ راست زاہد حامد کے ساتھ ملوث ہیں۔زاہدحامد سابق صدرمشرف کا ڈرافٹ مین تھا،انہوں نے کہا کہ ا فواج پاکستان نے ملک کو خانہ جنگی سے بچایا، افواج حالت جنگ میں ہے، نواز شریف کاپلان ہے کہ عوام اور فوج کو لڑوایا جائے۔نوازشریف،زرداری اورالطاف حسین ایک ہی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کوسلام کرتی ہے کہ انہوں نے امریکہ اور مودی کا ایجنڈا ناکام بنایا،فوج ملک میں نہیں آنا چاہتی لیکن نواز لیگ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی بھرپورکوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاست کو بزنس بنا دیا گیا ہے، نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، نواز لیگ کی حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، اس ملک میں گورنمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ملک میں شوگر ملیں بند ہیں چودہ لاکھ بوری کسی نے نہیں خریدی ،ملک میں بیروز گاری عام ہے، بجلی اور گیس کا شدید بحران ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایل این جی سے اربوں روپے کا کمیشن کھایا ہے۔ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 50 ارب روپے رشوت کے طور پر دیا ہے،میرے حلقہ میں آج تک ن لیگ نے کوئی بھی کام نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پاکستان میں امریکی ایجنڈا کی تکمیل میں مصروف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مرد مجاہد کا کردار کرتے ہوئے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کی تھی۔ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان سے بھیجنے والی پیپلز پارٹی ذمہ دار ہے۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ وہ مولانا خادم رضوی اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کی قربانیاں دے کر ملک میں ختم نبوت بل میں ترمیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا یا۔

loading...