اہم خبریں

انکوائری کمیشن کی رپورٹ، نوازشریف کا بڑے اقدام کا فیصلہ

  جمعرات‬‮ 23 جولائی‬‮ 2015  |  17:50
اسلام آباد (نیوزڈیسک)انکوائری کمیشن کی رپورٹ، نوازشریف کا بڑے اقدام کا فیصلہ، قوم کو اعتماد میں لیںگے،وزیراعظم اپنی تقریر میں نئی صبح کے آغاز کی بات کریں گے اور قوم سے کہیں گے جو ہوا اسے بھلانے کی کوشش جائے گی۔ نواز شریف اپنی تقریر میں سیلاب زدگان کی حکومتی اور عوامی سطح پر مدد کی اپیل کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم ہاﺅس میں نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرویز رشید، وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل سلمان بٹ، سیکرٹری قانون سردار رضا، وزیراعظم کے

(خبر جا ری ہے)

برائے قانون اوشتر اوصاف اور دیگر سیاسی رفقا شریک ہوئے۔ اوشتر اوصاف نے شرکاءکو انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اٹھائے گئے قانونی نقاط پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں آئندہ انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کی گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ رپورٹ کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اسلام آباد (نیوزڈیسک)انکوائری کمیشن کی رپورٹ، نوازشریف کا بڑے اقدام کا فیصلہ، قوم کو اعتماد میں لیںگے،وزیراعظم اپنی تقریر میں نئی صبح کے آغاز کی بات کریں گے اور قوم سے کہیں گے جو ہوا اسے بھلانے کی کوشش جائے گی۔ نواز شریف اپنی تقریر میں سیلاب زدگان کی حکومتی اور عوامی سطح پر مدد کی اپیل کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم ہاﺅس میں نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرویز رشید، وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل سلمان بٹ، سیکرٹری قانون سردار رضا، وزیراعظم کے مشیر برائے قانون اوشتر اوصاف اور دیگر سیاسی رفقا شریک ہوئے۔ اوشتر اوصاف نے شرکاءکو انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اٹھائے گئے قانونی نقاط پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں آئندہ انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کی گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ رپورٹ کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں