اہم خبریں

کرونا کے بڑھتے کیسز، ہلاکتیں، بڑے عرب ملک میں 20 روزکیلئے مکمل کرفیو نافذ

  ہفتہ‬‮ 9 مئی‬‮‬‮ 2020  |  18:50
کویت( آن لائن) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی کی شام چار بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ

(خبر جا ری ہے)

رہیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ کویت میں کورونا وائرس سے اب تک سات ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

کویت( آن لائن) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی کی شام چار بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات نے اس ضمن میں واضح کیا ہے

کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ گھروں پہ رہیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ کویت میں کورونا وائرس سے اب تک سات ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

loading...