اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے سیاستدان انتخابات سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کئی سیاستدان اپنی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے کچھ نہ کچھ نیا کام بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں بھی ہوا ہے جہاں یو پی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوو نے 18سال کے نوجوانوں کو مفت اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ایسا صرف اس ہی صورت میں ممکن ہوسکتا ہےکہ اگلے برس ہونے والے انتخابات میں سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے.بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق
(خبر جا ری ہے)
لاکھ سے کم آمدنی والے خاندان سے تعلق رکھنے والے طلباء اسمارٹ فون حاصل کرنے کیلئے اہل ہونگےجبکہ اسمارٹ فون اگلے برس کے اختتام تک طلباء کے گھروں تک پہنچائے جائینگے.واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی نے 2012ءکے انتخابات سے قبل بھی اقتدار میں آکر مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا.
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے سیاستدان انتخابات سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کئی سیاستدان اپنی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے کچھ نہ کچھ نیا کام بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں بھی ہوا ہے جہاں یو پی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوو نے 18سال کے نوجوانوں کو مفت اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ایسا صرف اس ہی صورت میں ممکن ہوسکتا ہےکہ
اگلے برس ہونے والے انتخابات میں سماج وادی پارٹی ہی اقتدار میں آئے.بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ 2 لاکھ سے کم آمدنی والے خاندان سے تعلق رکھنے والے طلباء اسمارٹ فون حاصل کرنے کیلئے اہل ہونگےجبکہ اسمارٹ فون اگلے برس کے اختتام تک طلباء کے گھروں تک پہنچائے جائینگے.واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی نے 2012ءکے انتخابات سے قبل بھی اقتدار میں آکر مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا.
موضوعات:بھارتی سیاستدان موبائل فون