اہم خبریں

فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی، روسی صدر

  بدھ‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  17:16
ماسکو(آئی این پی)روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ روس، فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کیمطابق ، روسی صدر پوٹین نے" 29 نومبر فلسطینی عوام کے عالمی یوم یک جہتی" کی مناسبت سے صدر محمود عباس کو ایک تحریری مراسلہ روانہ کیا ۔اس مراسلے میں صدر پوٹین نے کہا کہسلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشرقی وسطی کے چہار رکنی گروپ میں شامل روس،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کی شورش زدہ صورتحال

(خبر جا ری ہے)

زدہ صورتحال سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کا حصول ممکن ہو سکے جس کیلئے اسرائیلی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سن 1967 کے معاہدے اور سرحدی تعین کے قانون کا احترام کرے۔

ماسکو(آئی این پی)روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ روس، فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کیمطابق ، روسی صدر پوٹین نے” 29 نومبر فلسطینی عوام کے عالمی یوم یک جہتی” کی مناسبت سے صدر محمود عباس کو ایک تحریری مراسلہ روانہ کیا ۔اس مراسلے میں صدر پوٹین نے کہا کہسلامتی

کونسل کے مستقل رکن اور مشرقی وسطی کے چہار رکنی گروپ میں شامل روس،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کی شورش زدہ صورتحال سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کا حصول ممکن ہو سکے جس کیلئے اسرائیلی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سن 1967 کے معاہدے اور سرحدی تعین کے قانون کا احترام کرے۔

loading...