اہم خبریں

سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی

  بدھ‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  17:14
پیرس(آئی این پی)سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے اور سابق نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولیہد شہزادے محمد بن سلمان نے جب بد عنوانیوں کی وجہ سے شہزادوں اور آجروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو عبدالعزیز بن عبداللہ نے ولیہد شہزادے سے علاج معالجے کی غرض سے فرانس جانے کی اجازت لی تھی ۔ بعد میں انھوں نےفرانس سے سیاسی پناہ کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا ۔ عبدالعزیز بن عبداللہ سابق وزیر خارجہ سود الفیصل کیوفات

(خبر جا ری ہے)

کیوفات کے بعد وزیر خارجہ بننے کی آس میں تھے لیکن ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ۔ اس صورتحال کے بعد وہ احتجاج کے طور پر مستعفی ہو گئے ۔ اپنے والد کے دور میں نائب وزیر خارجہ کے فرائض ادا کرنے والے عبدالعزیز بن عبداللہ نے 2011 میں سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اہم کردار ادا کیا تھا۔

پیرس(آئی این پی)سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے اور سابق نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولیہد شہزادے محمد بن سلمان نے جب بد عنوانیوں کی وجہ سے شہزادوں اور آجروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو عبدالعزیز بن عبداللہ نے ولیہد شہزادے سے علاج معالجے کی غرض سے فرانس جانے کی اجازت لی تھی ۔ بعد میں انھوں نےفرانس سے سیاسی پناہ کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا ۔ عبدالعزیز بن عبداللہ سابق وزیر خارجہ سود الفیصل کیوفات کے بعد وزیر خارجہ بننے کی آس میں تھے لیکن ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ۔ اس صورتحال کے بعد وہ احتجاج کے طور پر مستعفی ہو گئے ۔ اپنے والد کے دور میں نائب وزیر خارجہ کے فرائض ادا کرنے والے عبدالعزیز بن عبداللہ نے 2011 میں سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اہم کردار ادا کیا تھا۔

loading...