اہم خبریں

کپڑوں پر سے ہر قسم کے داغ دھبے ختم کریں، داغ بیشک سو سال پرانا ہی کیوں نہ ہو ایک ہی چٹکی میں غائب ہو جائیگا

  ہفتہ‬‮ 23 دسمبر‬‮ 2017  |  21:15
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر کوئی اپنے کپڑوں کا خاص خیال رکھتا ہے کہ کہیں اس پر کوئی داغ دھبہ نہ لگ جائے کیونکہ داغ دھبے والے کپڑے برے محسوس ہوتے ہیں اور ایسے کپڑوں کو پہننے کو بھی دل نہیں چاہتا لیکن اکثر بے دھیانی میں ہم سے کوئی نہ کوئی داغ دھبہ کپڑوں پر لگ ہی جاتا ہے، مختلف داغ ختم کرنے کے لیے کچھ طریقے آپ کی نذر ہیں، روشنائی کا دھبہ دور کرنے کے لیے دھبے والی جگہ پر کچا آلو چھیل کر خوب رگڑیں اور پھر صابن سے دھو لیں، اس کے علاوہ آپ لیموں

(خبر جا ری ہے)

لگا کر دھبے والے حصے پر رگڑیں، اس سے بھی یہ داغ دور ہو جائے گا، روشنائی کے دھبے کو پان کھانے والا چونے سے رگڑ کر دھونے سے بھی کپڑا صاف ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاہی کے داغ کو نمک لگا کر خوب ملیں داغ ختم ہو جائے گا پھر بھی داغ رہ جائے تو کچے دودھ سے اسے دھو لیں، اگر کسی کپڑے پر چائے کا پرانا داغ ہو تو سہاگہ رگڑ کر گرم پانی سے دھو لیں، داغ ختم ہو جائے گا، چائے کے داغ دور کرنے کے لیے کپڑے کو پہلے آلوؤں کے پانی میں ڈبو دیں اس کے بعد دھو لیں، اگر سفید کپڑے پر چائے کا داغ پڑ جائے تو اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں، داغ دور ہو جائے گا، چائے کے داغ پر سپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھو لیں اس کے علاوہ چائے کے داغ والے حصے کو گرم دودھ میں بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے بعد دھو لیں داغ بالکل صاف ہو جائے گا۔ پان کے داغ دور کرنے کے لیے پسی ہوئی پھٹکری لے کر داغ پر ملیں اس کے بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھو لیں، پان کے داغ دور کرنے کے لیے ان پر کچا امرود رگڑیں، صاف ہو جائیں گے، پان کا دھبہ دور کرنے کے لیے داغ والے حصے کو گندھک کا دھواں دیں، داغ ختم ہو جائے گا۔ اگر خون کا داغ کسی کپڑے پر لگ جائے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اگر آپ نے داغ دور کرنے کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا تو خون کا داغ پکا ہو جائے گا۔ خون کا دھبہ دور کرنے کے لیے گرم پانی تھوڑا سا ایمونیا ڈال کر اس میں دھبے والا حصہ بھگو دیں،تھوڑی دیر بعد خوب رگڑ کر اسے دھو لیں، داغ صاف ہو جائے گا، خون کے پرانے داغ کو نمک لگا کر کچھ دیر پڑا رہنے دیں پھر صابن سے اسے دھو لیں، داغ کا نام و نشان نہیں رہے گا۔ پھلوں کے داغ دور کرنے کے لیے داغ کو لیموں، گرم پانی اور صابن سے دھو لیں، اگر میوے کا دھبہ لگ جائے اور کپڑا دھل سکتا ہو تو کپڑے کو کسی چوڑے برتن کے منہ پر تان لیں اور دو تین فٹ کے فاصلے سے دھبے پر ابلتا ہوا پانی ڈالیں اگر پھر بھی دھبے کا نشان رہ جائے تو دھبے کو لیموں کے رس سے تر کرکے دھوپ میں سکھا لیں۔اس کے علاوہ کیلے، جامن اور انار کے داغ کو لیموں مل کر صابن اور گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں جسم سے بہت زیادہ پسینہ نکلتاہے اور اس کی وجہ سے ہمارے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور باوجود کوشش کے ہمارے کپڑو سے پسینے کے نشانات صاف نہیں ہوپاتے آیئے آپ کو پسینے کے نشانات سے نجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں نمک ایک لیٹر یم گرم پانی میں چار کھانے کے چمچ نمک ڈال کر اگر کپڑوں کو ان میں بھگو کر دھویا جائے تو پسینے کے نشانات اتر جاتے ہیں لیموں پانی اور لیموں کو اگر پسینے کے نشانات پر رگڑا جائے تو کپڑے صاف ہوجاتے ہیں یہ گولیاں سردرد کیلئے تو مفید ہیں ہی لیکن یہ نشانات کیلئے بہت کارگر ہیں آدھا کپ گرم پانی میں دو گولیاں ڈال کر حل کریں اور نشانات والے حصے کو اس محلول میں دو سے تین گھنٹے تک بھگودیں تمام نشانات غائب ہوجائیں گے سرکہ آپ چاہیں تو ضدی داغوں پر سرکہ ڈالیں اور تھوڑا سار گڑنے کے بعد آدھا گھنٹے کے بعد دھولیں اس طرح کے نشانات نرم ہوجائیں گے اور کپڑے دھونے پر یہ نشانات بالکل غائب ہوجائیں گے ایمونیا پانی اور ایمونیا کی برابر مقدار لے کر کپڑوں پر لگے نشانات کو اس میں بھگودیں اور پھر نارمل دھولیں ایک چوتھا ئی کپ گرم پانی کالیں اور اس میں چار کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اب کپڑے کو دو سے تین گھنٹے تک اس میں بھگودیں اس کے بعد کپڑے کو دھونے سے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر کوئی اپنے کپڑوں کا خاص خیال رکھتا ہے کہ کہیں اس پر کوئی داغ دھبہ نہ لگ جائے کیونکہ داغ دھبے والے کپڑے برے محسوس ہوتے ہیں اور ایسے کپڑوں کو پہننے کو بھی دل نہیں چاہتا لیکن اکثر بے دھیانی میں ہم سے کوئی نہ کوئی داغ دھبہ کپڑوں پر لگ ہی جاتا ہے، مختلف داغ ختم کرنے کے لیے کچھ طریقے آپ کی نذر ہیں، روشنائی کا دھبہ دور کرنے کے لیے دھبے والی جگہ پر

کچا آلو چھیل کر خوب رگڑیں اور پھر صابن سے دھو لیں، اس کے علاوہ آپ لیموں پر نمک لگا کر دھبے والے حصے پر رگڑیں، اس سے بھی یہ داغ دور ہو جائے گا، روشنائی کے دھبے کو پان کھانے والا چونے سے رگڑ کر دھونے سے بھی کپڑا صاف ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاہی کے داغ کو نمک لگا کر خوب ملیں داغ ختم ہو جائے گا پھر بھی داغ رہ جائے تو کچے دودھ سے اسے دھو لیں، اگر کسی کپڑے پر چائے کا پرانا داغ ہو تو سہاگہ رگڑ کر گرم پانی سے دھو لیں، داغ ختم ہو جائے گا، چائے کے داغ دور کرنے کے لیے کپڑے کو پہلے آلوؤں کے پانی میں ڈبو دیں اس کے بعد دھو لیں، اگر سفید کپڑے پر چائے کا داغ پڑ جائے تو اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں، داغ دور ہو جائے گا، چائے کے داغ پر سپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھو لیں اس کے علاوہ چائے کے داغ والے حصے کو گرم دودھ میں بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے بعد دھو لیں داغ بالکل صاف ہو جائے گا۔ پان کے داغ دور کرنے کے لیے پسی ہوئی پھٹکری لے کر داغ پر ملیں اس کے بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھو لیں، پان کے داغ دور کرنے کے لیے ان پر کچا امرود رگڑیں، صاف ہو جائیں گے، پان کا دھبہ دور کرنے کے لیے داغ والے حصے کو گندھک کا دھواں دیں، داغ ختم ہو جائے گا۔ اگر خون کا داغ کسی کپڑے پر لگ جائے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اگر آپ نے داغ دور کرنے کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا تو خون کا داغ پکا ہو جائے گا۔ خون کا دھبہ دور کرنے کے لیے گرم پانی تھوڑا سا ایمونیا ڈال کر اس میں دھبے والا حصہ بھگو دیں،

تھوڑی دیر بعد خوب رگڑ کر اسے دھو لیں، داغ صاف ہو جائے گا، خون کے پرانے داغ کو نمک لگا کر کچھ دیر پڑا رہنے دیں پھر صابن سے اسے دھو لیں، داغ کا نام و نشان نہیں رہے گا۔ پھلوں کے داغ دور کرنے کے لیے داغ کو لیموں، گرم پانی اور صابن سے دھو لیں، اگر میوے کا دھبہ لگ جائے اور کپڑا دھل سکتا ہو تو کپڑے کو کسی چوڑے برتن کے منہ پر تان لیں اور دو تین فٹ کے فاصلے سے دھبے پر ابلتا ہوا پانی ڈالیں اگر پھر بھی دھبے کا نشان رہ جائے تو دھبے کو لیموں کے رس سے تر کرکے دھوپ میں سکھا لیں۔

اس کے علاوہ کیلے، جامن اور انار کے داغ کو لیموں مل کر صابن اور گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں جسم سے بہت زیادہ پسینہ نکلتاہے اور اس کی وجہ سے ہمارے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور باوجود کوشش کے ہمارے کپڑو سے پسینے کے نشانات صاف نہیں ہوپاتے آیئے آپ کو پسینے کے نشانات سے نجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں نمک ایک لیٹر یم گرم پانی میں چار کھانے کے چمچ نمک ڈال کر اگر کپڑوں کو ان میں بھگو کر دھویا جائے تو پسینے کے نشانات اتر جاتے ہیں لیموں پانی اور لیموں کو اگر پسینے کے نشانات پر رگڑا جائے تو کپڑے صاف ہوجاتے ہیں یہ گولیاں سردرد کیلئے تو مفید ہیں ہی لیکن ی

ہ نشانات کیلئے بہت کارگر ہیں آدھا کپ گرم پانی میں دو گولیاں ڈال کر حل کریں اور نشانات والے حصے کو اس محلول میں دو سے تین گھنٹے تک بھگودیں تمام نشانات غائب ہوجائیں گے سرکہ آپ چاہیں تو ضدی داغوں پر سرکہ ڈالیں اور تھوڑا سار گڑنے کے بعد آدھا گھنٹے کے بعد دھولیں اس طرح کے نشانات نرم ہوجائیں گے اور کپڑے دھونے پر یہ نشانات بالکل غائب ہوجائیں گے ایمونیا پانی اور ایمونیا کی برابر مقدار لے کر کپڑوں پر لگے نشانات کو اس میں بھگودیں اور پھر نارمل دھولیں ایک چوتھا ئی کپ گرم پانی کالیں اور اس میں چار کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اب کپڑے کو دو سے تین گھنٹے تک اس میں بھگودیں اس کے بعد کپڑے کو دھونے سے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔

loading...