اہم خبریں

جسمانی فٹنس کیلئے جم کے بجائے صرف ایک گولی استعمال کریں

  اتوار‬‮ 18 ستمبر‬‮ 2016  |  10:09
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر تو آپ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ بغیر کسی جسمانی کسرت کے ہی اس کے تمام فوائد محض ایک گولی کھانے سے حاصل ہوجائیں تو اب یہ کوئی خیالی پلا نہیں رہا بلکہ سائنسدان اس کو حقیقی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔جی ہاں آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسی ‘ورزش’ کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو جم میں کئی گھنٹوں سے پٹھوں کو حاصل ہونے والے فوائد کی حامل ہوگی۔آسان الفاظ میں اس ایکسائز گولی کو کھا کر آپ جم جائے بغیر ہی جسمانی فٹنس حاصل کرسکیں گے۔تاہم محققین کا کہنا ہے

(خبر جا ری ہے)

ایسی کسی گولی کی تیاری میں کم از کم ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے۔محقق ڈاکٹر نولان ہوف مین کے مطابق اس خیال پر ماہرین پوری سرگرمی سے کام کررہے ہیں اور یہ کوئی خیالی پلا نہیں۔یعنی اس وقت اگر ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت صحت کے لیے تباہ کن قرار دی جاتی ہے تو اس کا توڑ اس گولی کی شکل میں تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس ایک طاقتور میڈیکل ٹول قرار دیا جارہا ہے۔درحقیقت ایسے افراد جو خون کی شریانوں یا دل کے امراض باعث اپنے مسلز کی ورزش کرنے سے قاصر رہتے ہیں یہ گولی محققین کے مطابق ان کے لیے تیار کی جارہی ہے تاکہ وہ مریض اپنے جسموں کو بہتر شکل میں رکھ سکیں اور ہوسکتا ہے کہ اس سے کچھ افراد کو حقیقی ورزش شروع کرنے میں مدد بھی مل سکے۔

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر تو آپ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ بغیر کسی جسمانی کسرت کے ہی اس کے تمام فوائد محض ایک گولی کھانے سے حاصل ہوجائیں تو اب یہ کوئی خیالی پلا نہیں رہا بلکہ سائنسدان اس کو حقیقی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔جی ہاں آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسی ‘ورزش’ کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو جم میں کئی گھنٹوں سے پٹھوں کو حاصل ہونے والے فوائد کی حامل ہوگی۔آسان الفاظ میں اس ایکسائز گولی کو کھا کر آپ جم جائے بغیر ہی جسمانی فٹنس حاصل کرسکیں گے۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ایسی کسی گولی کی تیاری میں کم از کم ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے۔محقق ڈاکٹر نولان ہوف مین کے مطابق اس خیال پر ماہرین پوری سرگرمی سے کام کررہے ہیں اور یہ کوئی خیالی پلا نہیں۔یعنی اس وقت اگر ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت صحت کے لیے تباہ کن قرار دی جاتی ہے تو اس کا توڑ اس گولی کی شکل میں تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس ایک طاقتور میڈیکل ٹول قرار دیا جارہا ہے۔درحقیقت ایسے افراد جو خون کی شریانوں یا دل کے امراض باعث اپنے مسلز کی ورزش کرنے سے قاصر رہتے ہیں یہ گولی محققین کے مطابق ان کے لیے تیار کی جارہی ہے تاکہ وہ مریض اپنے جسموں کو بہتر شکل میں رکھ سکیں اور ہوسکتا ہے کہ اس سے کچھ افراد کو حقیقی ورزش شروع کرنے میں مدد بھی مل سکے۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں