اہم خبریں

نئے پاکستان کا آغاز،عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کے اربوں روپے پاکستانی مارکیٹ میں آگئے

  منگل‬‮ 31 جولائی‬‮ 2018  |  13:39
کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 770 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس کاروبار کے آغاز کے دوران اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد پورے سیشن میں یہ اضافہ برقرار رہا۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ 79 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔ مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 262 کی قدر میں اضافہ، 99 کی قیمتوں

(خبر جا ری ہے)

اور 12 کی قدر میں استحکام رہا۔ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کا شعبہ 5 کروڑ 44 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا۔کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ 3 کروڑ 51 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاکستان انٹرنیشنل بلٹ ٹرمینل لمیٹڈ 1 کروڑ 96 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھیں۔

کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 770 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس کاروبار کے آغاز کے دوران اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد پورے سیشن میں یہ اضافہ برقرار رہا۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ 79 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 262 کی قدر میں اضافہ، 99 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قدر میں استحکام رہا۔ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کا شعبہ 5 کروڑ 44 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا۔کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ 3 کروڑ 51 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاکستان انٹرنیشنل بلٹ ٹرمینل لمیٹڈ 1 کروڑ 96 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھیں۔

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں