اہم خبریں

روپے کی قدر میں تاریخی کمی۔۔۔ایک ڈالر125.50روپے کا ہوگیا ،جانتے ہیں چند ماہ کے دوران پاکستان کے قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟

  پیر‬‮ 16 جولائی‬‮ 2018  |  16:51
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر125.50روپے کا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 4 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت125.50روپے کی سطح پر آگئی۔ انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ

(خبر جا ری ہے)

رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ گیا ہے ۔دسمبر2017سے ڈالر کی قیمت میں20روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی قرضوں میں 1800ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر125.50روپے کا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 4 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت125.50روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ گیا ہے ۔دسمبر2017سے ڈالر کی قیمت میں20روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی قرضوں میں 1800ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں